زینب قتل کیس،مجرم کی سزائے موت پرعملدرآمدنہ کرنے پرچیف جسٹس کاازخودنوٹس

02:30 PM, 6 Oct, 2018

لاہور:قصور کی 7 سالہ ننھی زینب کے قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخودنوٹس لے لیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے پر عملدرآمد نہ کرنے پر درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ مجرم عمران علی کی سزاپرعملدرآمد کیوں نہیں کیاگیا؟.

خاتون وکیل نے بتایا کہ مجرم کی رحم کی اپیل وزارت داخلہ نے صدرمملکت کوبھجوادی۔عدالت نے رجسٹرارسپریم کورٹ کومجرم کی سزاپرعملدرآمدرپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیااور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں