سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس،سپریم کورٹ نے پنجاب، پولیس اور پراسیکیوشن کو نوٹسزجار ی کردیئے

01:52 PM, 6 Oct, 2018

لاہور:سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت پنجاب، پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سپریم کورٹ سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر غیر جانبدار مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی درخواست کی۔


طاہر القادری نے موقف اختیار کیا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے واقعے کے بعد سے ہی غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر ہی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا ہے اور لاہور ہائی کورٹ نے آپ کی اپیل مسترد کی ہے، اس کےلئے آپ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں۔

طاہر القادری نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکپتن، بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری اور زینب قتل کیس کے معاملے پر عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ اس لئے عدالت سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق بھی غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے۔

مزیدخبریں