61 سالہ انیل کپور نے اپنی جوانی اور فٹنس کے راز سے پردہ اٹھادیا

12:20 PM, 6 Oct, 2018

ممبئی:بھارتی اداکارہ انیل کپور جو کہ 61 سال کے ہونے کے باوجود جوان نظر آتے ہیں نے آخر خود ہی اپنی فٹنس تندرستی کا راز بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ہ سونم کپور کے والداداکار انیل کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتاہے جن پر عمر کاکوئی اثر نہیں ہوتا، 61 سال کی عمر میں بھی انیل کپور کسی نوجوان کی طرح بالکل فٹ اور جوان نظر آتے ہیں۔ تاہم ان کے فٹ رہنے کے پیچھے ان کی کڑی محنت شامل ہے۔


حال ہی میں انیل کپور نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں سخت ورزش کرتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے تھامس ایڈیسن کا مشہور قول لکھا ”محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا“۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے انیل کپور خود کو فٹ اورجوان رکھنے کے لیے کتنی محنت کررہے ہیں اور اپنی فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

مزیدخبریں