ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلم ”ریس 3 “ میں ان کا کردار کافی چیلیجنگ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جیکو لن فرنینڈس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ فلم ”ریس 3“ میں وہ اپنے کردار کو نبھانے کے لئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو اس سے قبل ان کے کرداروں کی نسبت بہت مختلف ہے اور اس سے پہلے انہوں نے ایسا کردار کبھی نہیں نبھایا۔
واضح رہے کہ فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں گے جبکہ فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ جیوکلن فرنینڈس مرکزی کردار ادا کریں گی۔