پی آئی اے میں اضافی ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ

09:45 PM, 6 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پی آئی اے میں اضافی ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ایچ آر کو اسامیوں کے بغیر کام کرنے والے ملازمین کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ پہلے مرحلے میں ہیومن ریسورس بجٹ کے علاوہ ملازمین کو سرپلس پول میں ڈال دیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سرپلس پول میں ڈالے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ایئر لائن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چھانٹی کے عمل میں ڈائریکٹر سے پیگروپ ون تک 500 سے زائد ملازمین زد میں آئیں گے۔

مزیدخبریں