اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بانٹنے والا شخص گرفتار

09:32 PM, 6 Oct, 2017

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی سیون ٹو کی مسجد کے باہر نمازیوں میں کالعدم تنظیم حزب التحریر کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر جی سیون ٹو کے مسجد کے باہر پانچ افراد حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نمازیوں میں پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے ، واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچی مگر ان میں سے چار افراد فرار ہوگئے جبکہ ایک فرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پمفلٹ میںلوگوں کو حکومت کیخلاف اکسایا گیا تھا جس کی عبارتو ں میں حکومت کو امریکہ سے تعلقات اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ ایسی حکومت کیخلاف جدوجہد کے عمل کوتیز کریں۔
پولیس نے پانچوں افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزیدخبریں