کشور کمار کی زندگی پر فلم کیلئے رنبیر کپور کا انتخاب

09:04 PM, 6 Oct, 2017

ممبئی : بالی ووڈ ہدایتکار انوراگ باسو نے لیجنڈ بھارتی گلوکار کشور کمار کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ان کہا ہے کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم بنائیں گے لیکن ان کے مصروف شیڈول کے باعث فلم کی عکسبندی شروع کرنے کے لئے ابھی وقت درکار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار انوراگ باسو نے کہا کہ کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم کا سکرپٹ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے لیکن کشور کمار سے منسلک لوگوں جن کا تذکرہ سکرپٹ میں کیا گیا ہے سے اجازت درکار ہو گی جس کے لئے ابھی وقت لگے گا۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم اور ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ سمائ

مزیدخبریں