آلو اور ہلدی صرف کھانے کے لیے نہیں بلکہ چہرے کی جلد کو چمکدار بنانے، چہرے سے داغ دھبے صاف کرنے اور رنگت نکھارنے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہں۔
برطانوی تحقیق کے مطابق آلو اور ہلدی کا ماسک رنگت نکھارنے کے ساتھ چہرے کے سانولے پن کو کم کرکے رنگت گوری کرنے میں نہایت اہم کردارادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار سے ملنے والی اشیائ چہرے کی جلد کو نقصان پہنچانے کے ساتھ کافی مہنگی بھی ہوتی ہیں تاہم گھر پر صرف آلو اور ہلدی سے بنایا گیا یہ فیس پیک کسی بھی قسم کے مضراثرات سے بالکل پاک ہوتا ہے۔
کچے آلو کے گودے میں تھوڑا سا ہلدی پاؤڈر ملانے ےا پاؤڈر کی جگہ ہلدی کی جڑ سے رس نکال کر آلو کے گودے میں ملانے کے بعد چہرے اور گلے پرتقریباً 30 منٹ تک لگا نے سے جلد صاف ہوکر چمکدار ہوجاتی ہے جب کہ اسے مسلسل استعمال کرنے سے رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔