لاہور: پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونیوالی فلم”نامعلوم افراد 2“ کو صوبے بھر میں نمائش سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ فلم’نامعلوم افراد 2 ‘کے خلاف مختلف اور مسلسل شکایات آرہی تھی جس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے پورے صوبے کے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فلم اب تک ملک بھر سے 20 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے جس کی اب بھی اسلام آباد اور کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔فلم نامعلوم افراد 2 کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنا حکم واپس لے کیونکہ فلم نامعلوم افراد 2 سینسر سمیت پورے مراحل سے گزر کر ریلیز ہوئی تھی اور اب ان کی اس فلم پر اس طرح اچانک پابندی لگانا سمجھ سے باہر ہے۔