امریکا اپنے مفادات کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے: ایمن الظواہری

07:38 PM, 6 Oct, 2017

دبئی : ایمن الظواہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا جس کو چاہے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتا ہے۔
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے ایک ریکارڈ شدہ صوتی پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ ’عرب بہار‘ تحریک ناکامی سے دوچار ہوئی ہے اورامریکا صرف اپنے مفادات کے لیے لوگوں کو استعمال کرتا ہے۔
عرب میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے آڈیو بیان میں ایمن الظواہری نے وضاحت کی ہے کہ النصرہ فرنٹ سمیت کسی بھی بیعت کی معافی نہیں دی گئی۔ایمن الظواہری نے اپنے بیان میں القاعدہ پر اعتماد اور اس کی مدد و معاونت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیعت ایک شرعی عہد وپیمان ہے جس کی پابندی سب پر لازم ہے۔
ایمن الظواہری نے نام لیے بغیر شام میں لڑنے والی تنظیموں پر تنقید کی اور کہا کہ شام میں بھی مصر کے اخوان المسلمون کے ناکام تجربے کو دہرایا جا راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حقائق سے فرار اختیار کرتے ہوئے اس غلط فہمی میں ہیں کہ وہ امریکا کی دھوکہ دہی پر مبنی مدد کے ذریعے اقتدار تک پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں