منوج باجپائی فلم ”باغی 2“ کے ویلن بنیں گے

07:34 PM, 6 Oct, 2017

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکار منوج باجپئی کو مشہور فلم کے سیکوئل ”باغی 2“ میں بطور ویلن کاسٹ کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق باغی ٹو’ فلم میں مرکزی کردار اداکار ٹائیگر شروف ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مقابل دیشا پٹنی دکھائی دیں گی جبکہ منوج باجپئی ایک اہم منفی کردار میں نظر آئیں گے۔منوج ماضی میں کئی فلموں میں منفی کردار ادا کرچکے ہیں جنہیں بے حد پذیرائی ملی۔
اب ایک بار پھر منوج منفی کردار میں سامنے آئیں گے۔باغی ٹو،فلم باغی کا سیکوئل ہے۔ پچھلی فلم میں منفی کردار اداکار سدھیر بابو نے ادا کیاتھا۔ یہ فلم اگلے برس ریلیز کی جائےگی۔

مزیدخبریں