ختم نبوت پرسمجھوتا کرنا تو دور،ایسا سوچنا بھی کفر ہے، احسن اقبال

07:17 PM, 6 Oct, 2017

ختم نبوت پرسمجھوتا کرنا تو دور،ایسا سوچنا بھی کفر ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن نے اقبال نے کہا ہے کہ کون واجب القتل ہے اور کس کیلئے کیا سزا ہے اسکا فیصلہ بھی ریاست کو کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارا ایمان کا حصہ ہے، ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور ستون ہے اس پرسمجھوتا کرنا تو دورایسا سوچنا بھی کفر ہے ۔انکا کہنا تھا کہ یہ ریاست کا کام ہے کہ فیصلہ کرے کہ کون مسلمان ہے کون نہیں،کون واجب القتل ہے اور کس کیلئے کیا سزا ہے ،کسی کوحق نہیں کہ میرےجنتی یا دوزخی ہونے کا فیصلہ کرے،یہ اللہ کا حق ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ گلی محلوں میں فتوے جاری ہوئے توملک میں انارکی ہوگی،معاملے پرنفرت کے بیچ بونےوالے شرارت کررہے ہیں اوراسلامی ملک میں جہاد کا فیصلہ ریاست کرتی ہے۔
انھوں نے پریس کانفرنس میںبتایا کہ انتخابی اصلاحات بل متفقہ طورپرمنظورکر لیا گیا ہے،کاغذات نامزدگی اصل شکل میں بحال ہوچکا ہے اورحکومت اور تمام جماعتوں نے ملکر اصل ایکٹ واپس منظور کرلیاہے۔

مزیدخبریں