پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 844.10 پوائنٹس کے اضافے سے 41312.59 پوائنٹس پر بند

06:37 PM, 6 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 844.10 پوائنٹس کے اضافے سے 41312.59 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 40 ارب 30 کروڑ 22 لاکھ 65 ہزار 362 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 40 کروڑ 44 لاکھ 26 ہزار 448 روپے کی تیزی رہی تاہم خرید و فروخت میں 25 لاکھ 9 ہزار 560 حصص کی کمی ریکارڈ کی گی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40500، 40600، 40700، 40800، 40900، 41000، 41100، 41200 اور 41300 پوائنٹس کی 9 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 844.10 پوائنٹس کے اضافے سے 41312.59 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 483.26 پوائنٹس کی تیزی سے 21037.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 488.47 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1808.24 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 285.88 پوائنٹس کی تیزی سے 15457.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 421.81 پوائنٹس کے اضافے سے 17466.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 384.08 پوائنٹس کی تیزی سے 20700.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 288 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 78 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 51.69 روپے کے اضافے سے 1542.05 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 47.34 روپے کی تیزی سے 1670.02 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سانوفیل ایونٹس اور بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت 56 روپے کی مندی سے 1726 روپے اور بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 38.08 روپے کی کمی سے 723.63 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 34.65 روپے سے شروع ہو کر 35.86 روپے پر بند ہوئی جبکہ میپل لیف کے 90 لاکھ 94 ہزار 500 حصص کے سودے 75.89 روپے سے شروع ہو کر 77.18 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 77 لاکھ 63 ہزار 110 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 67 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار 926 روپے رہا۔

مارکیٹ کیپیٹل 85 کھرب 2 ارب 15 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 584 روپے سے بڑھ کر 86 کھرب 42 ارب 45 کروڑ 86 لاکھ 61 ہزار 946 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 34 لاکھ 52 ہزار 162 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں