پیاز سے کپڑوں پر لگے داغ مٹائیں

06:11 PM, 6 Oct, 2017


برمنگھم: پیاز کا رس کپڑوں پر لگے پسینے کے داغ مٹانے کے لئے بہترین چیز ہے جوضدی سے ضدی داغ کو بھی مٹا دیتا ہے۔

تفصیلاےت کے مطابق پیاز کا رس کپڑوں پر لگے پسینے کے داغ مٹانے کے لئے بہترین چیز ہے۔ اسے کچھ دیر کے لئے داغوں پر لگا رہنے دیجئے اور پھر معمول کے مطابق دھو لیں۔نتیجہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔مچھروں اور دیگر حشرات کا بھگانا ہو تو ایک برتن میں پانی لے کر پیاز کو چھلوں کی صورت میں کاٹ کر اس میں رکھ دیں۔ مچھر اور کیڑے مکوڑے آپ کے کمرے سے باہر رہنے کو ہی ترجیح دیں گے۔۔ا س مقصد کیلئے پیاز کو کاٹ کر برتن کے اوپر اچھی طرح رگڑیں اور اس کے بعد پانی اور ڈش واٹرڈٹرجنٹ کے ساتھ دھو ڈالیں۔
ٓاس کے علاوہ اگر برتنوں پر کالک کے نہ ختم ہونے والے نشانات لگ چکے ہوں تو پیاز سے اچھا ان کا کوئی علاج نہیں جبکہ برتنوں کی عمومی صفائی کیلئے بھی پیاز کو استعمال کیا جاسکتا ہے پیاز کا رس جلے ہوئے برتنوں سے آنے والی بدبو کو بھی ختم کردے گا اور انہیں چمکا بھی دے گا۔

مزیدخبریں