نجی کمپنی نے نواز شریف چیونگم مارکیٹ میں متعارف کروا دی

نجی کمپنی نے نواز شریف چیونگم مارکیٹ میں متعارف کروا دی

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد 'مجھے کیوں نکالا؟' کا سوال بہت مقبول ہوا۔ لیکن اب مجھے کیوں نکالا کے بعد مجھے کیوں پھلایا کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔


اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر نواز شریف ببل گم نامی ایک چیونگم کو مقبولیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس چیونگم کے ڈبے پر نواز شریف کی تصویر کے ساتھ 'پرنس آف پاکستان' لکھا گیا ہے۔ببل گم کے ڈبے کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ شئیر کیا جا چکا ہے۔


صارفین نے اس تصویر سے محظوظ ہوتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اب میاں صاحب یہ کہہ دیں کہ آخر مجھے کیوں پھلایا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اپنی پراڈکٹ کو نواز شریف کا نام دے کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔