شاہ رخ کے پروڈکشن ہائوس کی بلڈنگ مسمار کر دی گئی

05:09 PM, 6 Oct, 2017


ممبئی :بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے پروڈکشن ہائوس کی بلڈنگ مسمار کر دی گئی


اطلاعات کے مطابق ممبئی کے علاقے گڑ گائوں میں واقع پروڈکشن ہاس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ وی ایف ایکس کی بلڈنگ میں قائم غیر قانونی تعمیر کو مسمار کردیا گیا۔شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے پروڈکشن ہاس ریڈ چلی کا شمار بھی بھارت کی نمبرون کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس پروڈکشن ہاس میں بیک وقت ہزاروں لوگ کام کرتے ہیں جب کہ ریڈ چلی کے بینر تلے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کی گئی ہیں جن میں اوم شانتی اوم، را ون، چنائی ایکسپریس، ہیپی نیوائیر، دل والے، پھر بھی دل ہے ہندوستانی وغیرہ شامل ہیں، فلمیں پروڈیوس کرنے کے ساتھ یہ کمپنی ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس)بھی بناتی ہے۔


گزشتہ روز شاہ رخ خان اوران کی کمپنی اس وقت مصیبت میں آگئی جب ریڈ چلی پروڈکشن ہاس کی بلڈنگ میں قائم غیرقانونی کینٹین برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے گرادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس بلڈنگ میں شاہ رخ خان کا آفس قائم ہے اسی بلڈنگ کی چوتھی منزل پرایک غیرقانونی کینٹین قائم تھی۔

مزیدخبریں