فاسٹ اینڈ فیورس 9 کی ریلیز میں مزید تاخیر کا اعلان

فاسٹ اینڈ فیورس 9 کی ریلیز میں مزید تاخیر کا اعلان

لاس اینجلس :ہالی وڈ ایکشن سیریز فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کی انتظامیہ نے اپنی آنے والی فلم کی نمائش میں ایک سال کی تاخیر کرتے ہوئے اسے 2020 میں جاری کرنے کا اعلان کردیا۔


اطلاعات کے مطابق یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی فاسٹ اینڈ فیورس 9 کو اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی نمائش میں ایک سال کی تاخیر کردی گئی ہے۔یونیورسل پکچر نے نہ صرف فاسٹ اینڈ فیورس 9 بلکہ اپنی آنے والی اینیمیٹڈ فلم ٹرول 2 کی نمائش میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اسے بھی 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔


یاد رہے کہ ٹرول نے دنیا بھر سے 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی آخری فلم 2017 میں آئی تھی،