کپڑوں کے پاس چا ک کے ٹکرے لٹکانے سے ناگوار بُو سے چھٹکارا پایا جا سکتاہے 

03:27 PM, 6 Oct, 2017

اسلام آباد: اکثر آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ کپڑے دھونے اور سکھانے کے بعد ان میں ناگوار سی بُو آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ جو کہ کپڑے استعمال کرتے ہوئے بھی سارا دن آتی رہتی ہے ۔
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کپڑے دھونے اور سکھانے کے بعد ان میں ہلکی پھلکی نمی رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے ایک مختلف قسم کی بُو آنا شروع ہو جاتی ہے ۔
تاہم ماہرین نے اس کا بھی حل نکال لیا ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر ان کپڑوں کے ساتھ چاک کے ٹکرے رکھ دیئے جائیں یا ہینگر میں لٹکائے کپڑو ں کے ساتھ کسی چیز میں چاک باندھ کر لٹکا دیئے جائیں تو بُو سے چھٹکارا مل جاتاہے ۔
کیونکہ چاک کپڑوں کی نمی کو جذب کرلیتاہے اور بُو پیدا کرنے سے روک لیتاہے ۔

مزیدخبریں