معروف نوجوان ماڈل المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

02:34 PM, 6 Oct, 2017

قاہرہ:مصرکی ایک نوجوان اداکارہ دالیا التونی شمال مشرقی قاہرہ میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں۔مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اداکارہ دالیا التونی قاہرہ میں العین السخنہ روڈ پر دو کاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

وہ اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئی تاہم اس کا جسد خاکی سویز کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جسے بعد ازاں اس کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔خیال رہے کہ مصری اداکارہ دالیا التونی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2011 میں الکبیر اوی فلم سیریز میں فن کار احمد مکی کے ساتھ کام سے کیا۔

تاہم اسے سنہ 2012 میں فلم جرمنی میں مصری سپر اسٹار محمد رمضان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر کام کے دوران شہرت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد التونی نے میسی آپریشن، حماتی بتحبنی مولانا العاشق اور ظرف اسود جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔اس کی آخری فلمحلاو الدنیا رواں سال رمضان المبارک میں ریلیز کی گئی جس میں اس نے دوسری اداکارہ ھند صبری کے ساتھ کام کیا تھا۔

مزیدخبریں