وسطی امریکا طوفان ''نیٹ ''کی تباہ کاریاں، 22 افراد ہلاک، 20 لاپتہ،لاکھوں بے گھر

02:17 PM, 6 Oct, 2017

واشنگٹن:وسطی امریکا کی ریاستوں کوسٹا ریکا، ہنڈوراس، نکاراگوا میں 'نیٹ' نامی طوفان نے تباہی مچادی جب کہ مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے۔امریکی وسطی ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد طوفان اور لینڈ سلائڈنگ کے بعد متعدد اہم شاہراہیں اور پل پانی میں بہ گئے جب کہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہیں۔

ریاست کوسٹا ریکا میں طوفان کے باعث 8، نکاراگوا میں 11 اور ہنڈورا میں 3 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں جب کہ کوسٹاریکا میں 'نیٹ' نامی طوفان کے بعد 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں گھروں سے محروم ہیں۔

'نیٹ' طوفان نے ریاست نکاراگوا کی جانب رخ کیا تو وہاں بھی تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ امریکا کے نیشنل ہوری کین سینٹر نے ریاست میں 15انچ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

ریاست ہنڈورا میں تین نوجوان دریا میں بہہ کر ہلاک ہوئے اور متعدد کے گمشدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔طوفان کے بعد کوسٹاریکا میں ٹرین سروس معطل اور درجنوں فلائٹس منسوخ کردی گئیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے درجنوں نیشنل پارک بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں