خوشاب میں پولیس وین پر حملہ، فائرنگ سے 3 قیدی ہلاک

02:08 PM, 6 Oct, 2017

خوشاب: پولیس وین میں قیدیوں کو خوشاب سے عدالت پیشی کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ جوہر آباد موڑ کے قریب 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے وین میں موجود تینوں قیدی موقع پر دم توڑ گئے۔

تینوں قیدی قتل اور ڈکیتیوں کے مقدمات میں ملوث تھے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں