انڈونیشیا کے صدرسخت دھوپ میں دوکلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور

12:56 PM, 6 Oct, 2017

جکارتا:بڑے اسلامی ملک صدر سڑک پر آ گئے، وہ کیا چیز تھی جس نے صدر کو پیدل چلنے پر مجبور کر دیا،انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو کے فیصلہ نے سب کو حیران کر دیا عوام اپنے صدر کو اپنے درمیان دیکھ خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئے تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صدر ٹریفک جام میں پھنس جانے کے بعد فوجی تقریب میں شرکت کے لئے تیز دھوپ میں دو کلو میٹر پیدل چلنا پڑا۔

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر جوکو2 سینئر اہلکاروں کے ساتھ دارالحکومت جکارتا سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر واقع ساحلی شہر سیلے گون میں فوج کے 72 ویں یوم تاسیس میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔

صدر کا قافلہ منزل مقصود کے قریب پہنچ کر شدید ٹریفک جام میں پھنس گیا ،گاڑی میں آدھا گھنٹہ تک انتظار کے بعد صدر نے فوجی تقریب کے مقام تک سخت دھوپ میں پیدل چل کر جانے کا فیصلہ کیا۔سوشل میڈیا پر واقعہ کی وڈیو جاری ہونے پر فوج اور متعلقہ محکموں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے انڈونیشیا کی انتظامیہ کو ایشیا کی بدترین انتطامیہ کا درجہ حاصل ہے۔

مزیدخبریں