خطرناک غذائیں جن سے پرہیز ضروری

خطرناک غذائیں جن سے پرہیز ضروری

لاہور: خوراک انسان کے زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے لیکن ہر خوراک بھی انسان کیلئے فائدہ مند نہیں ہوتی۔ اسی طرح کی خوراک مختلف فوڈ سٹورز پر مہیا ہوتی ہے لیکن اس کے کھانے سے انسان کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یا تو وہ آپ کا وزن بڑھاتی ہیں یا دانتوں کو خراب کرتی ہیں یا پھر آپ کی قوت مدافعت کو کمزور کرتی ہیں۔ اگر ایسی خوراک کو آپ مسلسل اور زیادہ استعمال کریں تو وہ آپ کیلئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

 

ٹماٹو کیچپ

ٹماٹر بذات خود ایک اچھی خوراک ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں تاہم ٹماٹو کیچپ یا ٹماٹر کی چٹنی صحت کیلئے اچھی نہیں ہوتی کیونکہ اس میں ٹماٹر کے علاوہ دیگر اجزا بھی شامل کئے جاتے ہیں جیسے کہ ریفائنڈ چینی کا استعمال۔

اس میں کارن سیرپ استعمال کیا جاتا ہے اور مزید اس میں سوڈیم شامل کیا جاتا ہے۔ ٹماٹو کیچپ بنانے کیلئے ان اجزا کا استعمال انسانی صحت کیلئے ٹھیک نہیں۔ اسی لئے اس سے زیادہ سے زیادہ پرہیز ہی بہتر ہے تاہم گھر کا بنایا ہوا ٹماٹو کیچپ ٹھیک ہوتا ہے جس یہ اجزا شامل نہیں کئے جاتے۔

سٹک مارجرین

ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ سٹک مارجرین ایک خطرناک فوڈ ہے کیونکہ اس طرح کی فوڈ میں ٹرانس فیٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ ٹرانس فیٹس صحت کیلئے مضر ہوتی ہے کیونکہ یہ خون کی نالیوں کو تباہ کر سکتی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اس فوڈ میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جو کہ وزن بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

پین کیک

بہت سے امریکی پین کیک کو پسند کرتے ہیں حتیٰ کہ ملک میں نیشنل پین کیک ڈے بھی منایا جاتا ہے۔ ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ بہت سے لوگ پین کیک کے حوالے سے غلط نظریات رکھتے ہیں۔ پین کیک میں بھی ٹرانس فیٹس ہوتی ہے جو کہ آپ کی صحت کیلئے اچھی نہیں ہوتی۔

اس کے علاوہ اس میں کاٹن بیج کا تیل اور ہائیڈرو جنیٹڈ سویا بین ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ اس میں نمک اور محفوظ رکھنے کیلئے کیمیکلز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ خون کی نالیوں کی بندش کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر آپ پین کیک بنانا ہی چاہتے ہیں تو اس میں سٹارچ کا استعمال کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں