ہرتیک روشن نے کنگنارناوت کے خلاف 4 سال بعد ہی بیان کیوں دیا، اہم انکشاف

ہرتیک روشن نے کنگنارناوت کے خلاف 4 سال بعد ہی بیان کیوں دیا، اہم انکشاف

ممبئی: بالی ووڈاداکار ہریتھک روشن کو کس بات نےاتنا مجبور کر دیا کہ انہوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کئی سالوں سے جاری تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کردیا تھا، اہم انکشافات منظر عام پر آگیا ہے۔
چار سال تک خاموشی اختیار رکھنے کے بعد ہرتیک روشن کے کھل کہ سامنے آنے پر سب حیران ہو گئے تھے اور سب کے دماغ میں ایک ہی سوال تھا کہ آخر ایسا کیا ہوا جس نے معروف اداکار کو بولنے پر مجبور کر دیا تھا۔
ہرتیک روشن نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے میری زندگی کا اہم ترین حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ کنگنارناوت کے جھوٹے الزامات سے میرے بچوں" ہریہان" اور" ہریدھان" پر بہت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ اس لیے اب مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سچ کی ہارہوئی تو میرے بچوں پر بہت منفی اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کسی کو اندازہ بھی ہے کہ میرے بچے اس تنازع کے باعث کس مشکل سے گزر رہے ہیں ۔
یاد رہےہریتک روشن کا کہنا تھا کہ ’میری مرضی کے بغیر مجھے اس جھگڑے میں شامل کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کنگنا سے کبھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی، ہاں ہم نے ایک ساتھ کام ضرور کیا ہے، لیکن ذاتی طور پر کبھی ملاقات نہیں کی اور کنگنا کے لگائے تما م الزامات صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہیں ۔