برازیل میں سیکورٹی گارڈ نے نرسری سکول میں مٹی کا تیل پھینک کرآگ لگا دی، 10جاں بحق

10:52 AM, 6 Oct, 2017

برازیل میں سیکورٹی گارڈ نے نرسری سکول میں مٹی کا تیل پھینک کرآگ لگا دی تفصیلات کے مطابق سیکورٹی گارڈ نے اسکول میں تیل چھڑک کر آگ لگائی جس کے باعث 4بچوں سمیت10 افرادجھلس کرہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکول کے سیکورٹی گارڈ نے نرسری سکول میں موجود بچوں اور دیگر افراد پر مٹی کا تیل چھڑک لگا کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے 4بچوں سمیت10 افرادجھلس کرہلاک اور 40زخمی ہوگئے.

رپورٹس کے مطابق25افراد جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں کوبرن یونٹ منتقل کیا جبکہ بچوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان ہیں تاہم برازیل کی مقامی حکومت نے سانحے کے بعد سات دن کے سوگ کااعلان کیا ہے.

مزیدخبریں