برازیل میں سیکورٹی گارڈ نے نرسری سکول میں مٹی کا تیل پھینک کرآگ لگا دی تفصیلات کے مطابق سیکورٹی گارڈ نے اسکول میں تیل چھڑک کر آگ لگائی جس کے باعث 4بچوں سمیت10 افرادجھلس کرہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکول کے سیکورٹی گارڈ نے نرسری سکول میں موجود بچوں اور دیگر افراد پر مٹی کا تیل چھڑک لگا کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے 4بچوں سمیت10 افرادجھلس کرہلاک اور 40زخمی ہوگئے.
رپورٹس کے مطابق25افراد جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں کوبرن یونٹ منتقل کیا جبکہ بچوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان ہیں تاہم برازیل کی مقامی حکومت نے سانحے کے بعد سات دن کے سوگ کااعلان کیا ہے.