لاہور: انٹری ٹیسٹ لیک کیس میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہش مند طالب علموں کے لئے بڑا فیصلہ آ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔
دوسری جانب میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ کیسے آؤٹ ہوا نیو نیوز نے کھوج لگا لیا ۔ سوالیہ پرچہ وائس چانسلر ایچ ای سی ڈاکٹر جنید سرفراز کے نائب قاصد کے ذریعے آؤٹ ہوا ۔ ایف آئی اے نے نائب قاصد توصیف اقبال کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔
ذرائع کے مطابق ملزم توصیف نے دوران تفتیش پرچہ آوٹ کرنے کا اعتراف کر لیا اور اس دھندے میں شامل یو ایچ ایس کے دیگر ملزمان کے نام بھی بتا دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملزم توصیف اقبال وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں