ممبئی:معروف اداکار شاہ رخ کو ایک رپورٹر رباربارغلطی سے سلمان خان بولتا رہا ۔ اس کی غلطی پر شاہ رخ خان نے ایسی بے عزتی کی کہ حاضرین محفل حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان آجکل اپنے شو"ٹی ای ڈی ٹاکسز نئی سوچ"کی پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے اسی سلسلے میں ایک پریس کانفر نس بھی کی۔اس پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر غلطی سے شاہ رخ خان کو بار بار سلمان خان کہہ کر مخاطب کرتا رہا۔
شاہ رخ خان نے تنگ آکر سب حا ضریں محفل کے سامنے کہا کہ یہ رپورٹر اپنا نام بھی بھول جاتا ہو گا جب اس رپورٹر سے اس کا نام پوچھا جائے گا تو کہے گا کہ میں میرا نام دیپکا ہے۔جس پر سب حاضرین محفل ہنس دئیے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے درمیان کہا کہ وہ کسی اداکار سے مقابلہ کرنا پسند نہیں کرتے چاہے وہ سلمان ہو یا اکشےاور اگر ان کی شرائط مانیں جائیں گی تو وہ بگ باس کی بھی میزبانی کرنا پسند کریں گے۔