وزیراعظم نے مختلف محکموں کے30 افسران کو گریڈ22میں ترقی دیدی ،راؤ تحسین نظر انداز

وزیر اعظم کا اہم اقدام راﺅ تحسین سمیت دیگر افسران کی امیدوں پر پانی پھر گیا

وزیراعظم نے مختلف محکموں کے30 افسران کو گریڈ22میں ترقی دیدی ،راؤ تحسین نظر انداز

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مختلف محکموں کے30 افسران کی گریڈ22میں ترقی دیدی ،ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹوگروپ کے 11افسران شامل ہیں ،پولیس اورسیکرٹریٹ گروپ کے 4 ، 4 افسران  جبکہ دیگر گروپس کے 11افسران کو بھی گریڈ 22میں ترقی دی گئی ہے تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 3افسران کی ترقی کی سفارش کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا  ہے جن میں راؤ تحسین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران کی گریڈ 22میں ترقی کے فیصلے کیے گئے ،ایڈمنسٹریٹوگروپ کے ترقی پانے والے افسران میں معروف افضل، میاں مشتاق، شعیب میر، جہانذیب خان، جلال سکندر سلطان، شائستہ سہیل شامل اور رضوان میمن شامل ہیں،سیکرٹریٹ گروپ کے عمر حامد، پرویز جونیجو، ہاشم پوپلزء، اصغر چوہدری شامل ہیں ، پولیس سروسز کے بشیر میمن، خالق دار لک، عارف نواز، امجد سلیمی شامل ہیں.

آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے کرامت حسین بخاری کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے،اسٹبشمنٹ ڈویژن نے انفارمیشن گروپ کے 3افسران کی ترقی کو نظر انداز کر کے نئی فہرست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں راؤتحسین کوترقی اس لئے نہیں دی گئی کہ وہ ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث ہیں ۔حالانکہ اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے اپنے فیصلے میں واضح طورپرحکومت کوہدایت کی تھی کہ ڈان لیکس سکینڈل کی بناء پرراؤتحسین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے ،اورراؤتحسین کی ترقی میرٹ پرکی جائے ،راؤتحسین کوترقی نہ دیکراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک بارپھرعدالتی احکامات ہوامیں اڑادیئے۔ راؤ تحسین کے علاوہ انفارمیشن گروپ کے شیراز لطیف اور شفقت جلیل کی ترقی کی سفارش بھی نا منظور کی گئی ہے۔