ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ہیما مالنی کے گودام سے نقلی زیورات، مجسمے، قیمتی کپڑے اور ماضی میں ان کے فلموں کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی دیگر چیزیں چوری ہوگئیں۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھری ویسٹ کے ڈی این نگر میں موجود ہیما مالنی کے گودام میں چوری کا واقعہ کچھ دن قبل پیش آیا، تاہم اس کی خبر گزشتہ دن اس وقت ہوئی، جب ہیما مالنی کا مینیجر گودام کا دورہ کرنے کے لیے پہنچا تو وہاں حفاظت کے لیے رکھے نوکر اور چیزوں کو غائب پایا۔
رپورٹ کے مطابق ہیما مالنی کے گودام سے چوری ہونے والی اشیاءکی مجموعی قیمت 90 ہزار بھارتی روپے کے لگ بھگ ہے۔واقعہ ہونے کے بعد ممبئی کے جوہی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا، اسسٹنٹ کشنر آف پولیس (اے سی پی) بھرگودے نے میڈیا کو بتایا کہ مقدمے میں گھریلو ملازم کو نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2010 میں بھی ہیما مالنی کے ہاں 80 لاکھ روپے چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ہیما مالنی کے گوادام سے قیمتی اشیاءچوری
12:37 AM, 6 Oct, 2017