اسلام آباد:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے نئے قانون کی منظوری پر شدید تنقید کی ہے، جس کے تحت کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد پر تین ماہ تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہ قانون ملک میں جنگل کے قانون کی مانند ہے اور اس کے ذریعے عوام کی زندگی پر گہرا اثر پڑے گا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بلاول بھٹو اور نواز شریف جو خود کو جمہوریت کے حامی قرار دیتے ہیں، کیا یہی جمہوریت ہے؟ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو اپنے حقوق سے محروم نہیں ہونے دے گی، اور یہ جنگ جو حکومت نے شروع کی ہے، اس کا اختتام عوام کریں گے کیونکہ اس ملک کے اصل مالک عوام ہیں۔