نیپرا کی جانب سے بجلی فی یونٹ 1 روپے 28 پیسے سستی کرنے کی منظوری

08:03 PM, 6 Nov, 2024

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 28 پیسے کمی کی منظوری دی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فیول چارجز میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر کو عوامی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

نیپرا کے مطابق، اگست کے ماہ میں فیول چارجز میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، جبکہ ستمبر میں صارفین کو اس کے مقابلے میں 42 پیسے فی یونٹ مزید کم ادا کرنا ہوگا۔

یہ کمی ڈسکوز کے تمام صارفین کے لیے ہوگی، تاہم لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹر والے صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی اس رعایت سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں