کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی واقع ہوئی اور اب یہ 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی ہے۔
چاندی کی قیمت مستحکم دوسری جانب، ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3,430 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,940.67 روپے برقرار ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی حالات کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے، کیونکہ سونے کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈالر کے ریٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔
عوام پر اثرات اور جیولری کی خریداری میں مشکلات سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عام آدمی کے لیے اصلی زیورات خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب اب وہ سونے کے زیورات خریدنے سے قاصر ہیں اور شادی بیاہ کے لیے نقلی زیورات پر ہی اکتفا کر رہی ہیں۔
اقساط پر جیولری کی سکیم چند جیولرز نے سونے کے زیورات آسان اقساط پر فراہم کرنے کی سکیم متعارف کرائی ہے، تاکہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوگ سونا خرید سکیں۔
آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان ماہرین کے مطابق سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے لوگ سونے کے بسکٹ اور سکے خرید رہے ہیں۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت جلد ہی 3 لاکھ روپے کی سطح عبور کرسکتی ہے۔