لاہور: ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے گینگ کی گرفتاری

لاہور: ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے گینگ کی گرفتاری

لاہور: لاہور میں پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں چوکی گنجے سدھواں میں کی گئی، جہاں پولیس نے ملزمان سے منشیات، اسلحہ اور ڈرون برآمد کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، ڈولفن ٹیم نمبر 17 کو مخبری پر کارروائی کا حکم دیا گیا، جس کے نتیجے میں رشید اور فائز نامی ملزمان کو روکا گیا۔ تفتیش کے دوران ان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئیں، جب کہ ان سے ایک ڈرون، دو پستول، تین میگزین اور بارڈر پار سگنل کے لیے مخصوص 12 سگنل سٹکس بھی ملیں۔

فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش یہ اعتراف کیا کہ وہ ڈرون کے ذریعے منشیات اور اسلحہ بارڈر کے پار اسمگل کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، جس سے نہ صرف اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا سراغ لگا، بلکہ اس جدید طریقے کا بھی پتہ چلا جس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی جا رہی تھی۔چ

مصنف کے بارے میں