لنچ باکس بھولنے والے کی قسمت نے پلٹا کھایا، کروڑ پتی بن گیا

لنچ باکس بھولنے والے کی قسمت نے پلٹا کھایا، کروڑ پتی بن گیا

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی نے اسے کروڑ پتی بنا دیا۔ مشہور کہاوت ہے کہ "ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے"، لیکن اس شخص کی قسمت تو اپنی بیوی کی بات نہ مان کر بدل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایک شخص جب روزمرہ کی طرح گھر سے کام پر روانہ ہوا تو لنچ باکس گھر ہی بھول گیا۔ اس پر اس کی بیوی نے فون کر کے کہا کہ وہ واپس آ کر لنچ باکس لے آئے، مگر شوہر نے اس کی بات نہ سنی اور راستے میں ایک گروسری سٹور میں جا کر کھانے کے لیے کچھ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

اس شخص نے کھانے کے ساتھ ایک سکریچ آفس بھی خریدا اور جب اس آفس کو سکریچ کیا تو اس پر 3 ملین ڈالر (تقریباً 84 کروڑ روپے پاکستانی) جیتنے کی اطلاع ملی۔ یہ خبر اس کے لیے ایک ناقابل یقین خوشی کا موقع تھی۔

خوش نصیب شخص نے کہا کہ جب اس نے ٹکٹ کو سکین کیا، تو اس پر "لاٹری ونر" کا پیغام آیا۔ ابتدائی طور پر اسے یقین نہیں آیا، مگر جب اس نے ٹکٹ پر موجود تمام صفر دیکھے تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ فوراً اس نے اپنی بیوی کو فون کیا اور یہ خوشخبری سنائی۔

اس کہانی نے ثابت کر دیا کہ زندگی کے معمولی لمحات بھی کبھی کبھار بہت بڑی کامیابی کا سبب بن سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں