دوسری بار صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو "ابھرتا ستارہ" قرار دے دیا

دوسری بار صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں اپنی فتح کے بعد، ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی تعریف کی اور انہیں "ابھرتا  ہواستارہ" قرار دیا۔  

ٹرمپ نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک "حیرت انگیز آدمی" ہیں اور مہم کے دوران ان کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یاد کیا۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس ایک نیا ستارہ ہے، وہ ایک حیرت انگیز شخص ہیں، اور ہم آج رات اکٹھے بیٹھے تھے۔"  

ٹرمپ نے ایلون مسک کی انتخابی مہم میں شرکت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایلون نے فلاڈیلفیا میں مختلف مہمات میں حصہ لیا اور دو ہفتوں تک ہماری انتخابی مہم چلائی۔" 

اس موقع پر ٹرمپ نے سپیس ایکس کے حالیہ لانچ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا: "جب میں نے اس لانچ کو دیکھا، تو میں نے کہا کہ یہ صرف مسک ہی کر سکتا ہے۔ "

واضح رہے کہ دن کے آغاز پر ایلون مسک، جو ممکنہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ میں حکومتی کارکردگی کے کمیشن کی قیادت کر سکتے ہیں، نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی حمایت کا کھل کر اظہار کیا۔ مسک نے اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا: "Game, Set and Match۔"

یہ تمام تبصرے اس بات کا غماز ہیں کہ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ایک مضبوط سیاسی تعلق قائم ہو چکا ہے، جو ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں