ڈونلڈ ٹرمپ کا کامیابی کے بعد حامیوں سے خطاب ، امریکہ کو بہتر بنانے کا عہد

01:14 PM, 6 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

فلوریڈا  : امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں اپنے کارکنان سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے"۔

ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو ایک عظیم سیاسی تحریک قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابات کے دوران انہیں 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی اور یہ جیت خاص طور پر مشکل حالات میں حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنی فیملی، خاص طور پر اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے ساتھ اس مشکل وقت میں تعاون کیا۔

ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پنس کو بھی مبارکباد دی اور  امریکی عوام کی طرف سے ملے غیر معمولی مینڈیٹ کا  شکریہ اداکیا  اور کہا کہ وہ امریکہ کو محفوظ بنانے اور سرحدوں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ نئی جنگوں کے بجائے جاری جنگوں کو ختم کریں گے۔

مزیدخبریں