آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے جوش انگلس کو کپتان مقرر کر دیا

12:18 PM, 6 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کینبرا : پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی جگہ جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

 جوش انگلس  آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ہیں،تاہم اب وہ  پاکستان کے خلاف اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سیریز کے اختتام پر ہونے والے ون ڈے میچ میں بھی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

آسٹریلیا کی موجودہ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں کئی سینئر کھلاڑیوں جیسے مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی ہوگی کیونکہ یہ کھلاڑی بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور نائب کپتان مچل مارش کی غیر موجودگی کے سبب جوش انگلس کو یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے انگلس کی کپتانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوش انگلس نہ صرف ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کا لازمی حصہ ہیں، بلکہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ بھی حاصل ہے۔

سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باعث تیز گیند باز زاویئر بارٹلیٹ اور اسپینسر جانسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ساتھ ہی وکٹ کیپر بیٹر جوش فلپ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں