یوم شہدائے جموں: کشمیریوں کی قربانیاں اور عزم

یوم شہدائے جموں: کشمیریوں کی قربانیاں اور عزم

مظفرآباد : لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں، جو 6 نومبر 1947 کو جموں میں ہونے والے ایک سانحے کی یاد ہے۔

یہ دن کشمیریوں کی قربانیوں اور آزادی کے لئے ان کے عزم کا اظہار ہے، جب تقسیم برصغیر کے دوران کشمیری مسلمانوں کو پاکستان سے محبت کے جرم میں بے پناہ ظلم و جبر کا سامنا کرنا پڑا۔

تقسیم کے وقت جموں کے مسلم اکثریتی علاقے میں کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں ہندو بلوائیوں اور ڈوگرہ مہاراجہ کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا۔ ان مظالم کے باوجود کشمیری اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کرتے رہے۔

6 نومبر 1947 کو کٹھوعہ کے علاقے میں کشمیری مسلمانوں کا ایک قافلہ لایا گیا اور انہیں جموں کے جنگلوں میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ دن کشمیریوں کے لئے ایک عہد کی تجدید کی صورت اختیار کر چکا ہے، جب وہ اپنے شہداء کو یاد کرتے ہیں اور آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں