نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کردیا

نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کردیا

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر اعظم  نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ لیکود پارٹی کے اندر نیتن یاہو کے دیرینہ حریف سمجھے جاتے ہیں۔

نیتن یاہو کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں گیلنٹ کو بتایا گیا کہ ان کی وزارت کی مدت اس خط کی وصولی کے 48 گھنٹے بعد ختم ہو جائے گی۔ نیتن یاہو نے گیلنٹ کی خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں گیلنٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کے دشمنوں کی بالواسطہ مدد کر رہے ہیں، جس سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ "پہلے چند مہینوں میں وزیر دفاع کے ساتھ اچھا اعتماد تھا اور ہم نے کئی کامیاب اقدامات کیے، لیکن آخری مہینوں میں یہ اعتماد ٹوٹ گیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ گیلنٹ کی جانب سے کی جانے والی غلطیوں نے عوام اور دشمنوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کیا، جس سے اسرائیل کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا۔

گیلنٹ کی برطرفی کے بعد، وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ وزیر گیڈون ساعار کی جگہ اسرائیل کاٹز کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حکومت کے بیشتر ارکان ان کے فیصلے سے متفق ہیں۔

یوو گیلنٹ نے وزیر دفاع کے عہدے سے برطرفی کے بعد ایک تلخ بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "ریاست اسرائیل کی سلامتی ہمیشہ سے میری زندگی کا مشن رہا ہے، اور رہے گا۔" ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کوششوں سے اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں گے، چاہے ان کا سیاسی مستقبل کچھ بھی ہو۔

مصنف کے بارے میں