ڈونلڈ ٹرمپ کی حامیوں سے اپیل: شکست کی صورت میں پرتشدد نہیں ہوں گے، جیت پر پرامید

10:10 AM, 6 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے حامی پرتشدد نہیں ہیں اور اگر وہ انتخابی نتائج میں شکست سے دوچار ہوتے ہیں تو ان کے حامی کسی بھی قسم کی تشدد کی کارروائی میں ملوث نہیں ہوں گے۔

  میڈیا  سے گفتگو  کےدوران   ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ شکست کی صورت میں پرامن رہیں اور انتخابی نتائج کو تسلیم کریں۔

ٹرمپ نے کہا، "مجھے اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ شکست کی صورت میں تشدد نہیں ہونا چاہیے۔ میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ میرے حامی عظیم لوگ ہیں اور وہ کبھی بھی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "میں یقینی طور پر کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا اور میں ہمیشہ پرامن رہنے کی حمایت کرتا ہوں۔"

سابق امریکی صدر نے اپنے دور میں سیکیورٹی فراہم کرنے والے ادارے، امریکی سیکرٹ سروس، پر بھی تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ "مجھے ایسا لگتا تھا کہ میرے اوپر مشین گنیں تانی گئی ہیں، اور میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا۔" ان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے سیکیورٹی کا یہ انتظام غیر معمولی تھا۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کو کامیاب اور شاندار قرار دیا، اور انہیں یقین ہے کہ انتخابات میں وہ بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں