ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حافظ نعیم الرحمان کو الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس

12:44 AM, 6 Nov, 2024

کراچی: الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ان پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران بڑے جلسے اور تقریبات میں شرکت پر پابندی کے باوجود این جی او الخدمت کے "بنو قابل" پروگرام میں شرکت کا الزام ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان 6 نومبر کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر وضاحت دیں۔ اسی پروگرام میں شرکت کرنے پر گلبرگ کے چیئرمین نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں