نئی دہلی : بنگلا دیش نے سری لنکا کو3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔آئی سی سی ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 280 رنز کا ہدف دیا جوبنگلا دیش نے 42ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
بنگلا دیش کی طرف سے تنزید حسن نے9، لٹن داس نے 23 ، نجم الحسین شنتو نے 90، شکیب الحسن نے 82، محمداللہ نے22،مشفیق الرحیم نے 10 ، مہدی حسن نے3 سکور بنائے۔ ہری ڈوئے نے 15 ،تنظیم حسن شکیب نے 5 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ سری لنکا کے دلشن مدھوشنکا نے 3 ،مہیش تھکشانا نے2، اینجلو میتھوز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 280 رنز کاٹارگٹ دیا ۔سری لنکا کی جانب سے چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن بنا کر نمایاں رہے۔ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔ اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا