اے آئی ٹیکنالوجی سے 20 برس قبل الزائمر کا پتہ لگایاجاسکے گا

08:25 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

سڈنی : اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے 20  برس قبل الزائمر کا پتہ لگایاجاسکے گا۔ اے آئی ٹیکنالوجی کے بے شمار فوائد وقت کے ساتھ ساتھ پتہ لگتے جارہے ہیں۔ سڈنی میں حال ہی میں ایک تحقیق  ہوئی ہے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کاایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔  اے آئی ٹیکنالوجی الزائمر جیسے مرض  کا قبل ازوقت بتادے گی۔ 

محققین کا کہنا ہے کہ ممکنہ تشخیص سے 20 سال قبل یہ جاننا کہ آیا کسی کو الزائمر ہونے کا خطرہ ہے، یہ مریضوں کے لیے صحت کے نتائج کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔ آسٹریلوی محققین کی ٹیم میں  ایک ہندوستانی بھی شامل ہے  ا س ٹیم کے مطابق   صرف ایک سادہ سے خون کے ٹیسٹ کی مدد سے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے  الزائمر کا پتہ قبل از وقت لگایا جاسکے گا۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی نینو ٹیکنالوجی  کو استعمال کرکے خون میں پروٹین  کا تجزیہ کرکے   نیورو ڈیجنریشن کی علامات کے بارے میں بتاسکتی ہے۔  یہ الزائمر کی ابتدائی سٹیج ہوتی  ہے۔ سیلیکون چپ پر خون کی تھوڑی الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے  ابتدائی علامات کا پتہ لگایاجاسکتا ہے۔

یہ ایسا مرض ہے جس کا علاج  کافی حد تک ممکن نہیں ہے لیکن اگر کسی کو یہ پتہ لگ جائے کہ اس کو مستقبل میں یہ مرض ہونے والا ہے تو ادویات کے استعمال سے بہتری ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں