عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ،8 فروری کو مخالفین کو شکست دیں گے: بلاول بھٹو

07:40 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ زرداری صاحب کی میاں صاحب سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ سب سے رابطہ کررہے ہیں ،پیپلز پارٹی اپنے نظریہ اور  اپنے منشور کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔

کراچی کے علاقے گزری میں فٹبال گراؤنڈ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ  ہیں ۔ایک بار پھر عوام نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی پر اعتماد کیا ہے ۔ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات کا ٹریلر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے سندھ پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس لئے بلدیاتی انتخابات پی پی جیتی ۔کل سندھ میں نہ تو پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس کے باوجود ہم جیت گئے ہے۔کراچی سے کشمور تک عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو تمام مخالفین کو شکست دیں گے۔ پیپلز پارٹی کراچی سے کشمیر تک کلین سویپ کرے گی۔ 

مزیدخبریں