سری لنکا   نے  بنگلادیش کو جیت کیلئے 280 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

سری لنکا   نے  بنگلادیش کو جیت کیلئے 280 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

نئی دہلی :سری لنکا   نے  بنگلادیش کو جیت کیلئے 280 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔ سری لنکا نے  آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 280 رنز کاٹارگٹ دیا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن  بنا کر نمایاں رہے۔ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔ اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔


بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور  شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا ساتویں جب کہ بنگلادیش نویں نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکل چکی ہیں۔دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے سری لنکا نے دو جب کہ بنگلادیش نے ایک میچ میں فتح حاصل کی۔