امریکہ نے  اوہائیو کلاس جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی

06:12 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا :امریکہ نے  اوہائیو کلاس جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی ہے۔

سینٹ کام نے مشرق وسطیٰ کے لیے اوہائیو کلاس جوہری آبدوز کے پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ پہلے ہی دو طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیج چکا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکہ کے پاس 20 ایٹمی آبدوز ہیں جن میں سے چار امریکی ایٹمی آبدوز ٹام ہاک میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ امریکا کی 14 ایٹمی آبدوزوں سے بیلسٹک میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔

مزیدخبریں