500 سال پرانے مغل دور کے پہلے باغ پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر، چیف جسٹس کا نوٹس، رپورٹ طلب 

05:44 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

سپریم کورٹ نے مغل دور کے پہلے باغ پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مغل دور کے قدیمی باغ پر لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا نوٹس لیا۔

سپریم کورٹ نے واقعہ پر رپورٹ طلب لی ہے۔  لاہور ہائیکورٹ نے کلر کہار میں مغل دور کے سب سے پہلے باغ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا حکم دیا تھا ۔ 

مقامی آبادی اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظمیوں نے اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کی تھی ۔آج سے 500 سو سال قبل مغل بادشاہ نے برصغیر کے سب سے پہلے باغ صفا کو کلر کہار میں لگوایا تھا۔ 

مزیدخبریں