ویوو کے دو نئے ماڈلز چین میں  13 نومبر کو لانچ ہوں گے

05:22 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

بیجنگ : ویوو کے دو نئے ماڈلز چین میں 13 نومبر کو  لانچ ہوں گے۔  اس بارے میں باقاعدہ اعلان کیاگیا ہےکہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی  چین میں دو نئے ماڈلز  ویوو ایکس100 پرو اور  ویوو  واچ تھری  لانچ کرے گی۔  اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ  فون چار مختلف رنگوں سیاہ، نیلے، سفید اور نارنجی  میں دستیاب  ہوگا۔

کمپنی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مختلف ناموں کے ساتھ ان رنگین آپشنز کی مارکیٹنگ کرے گی۔ نیلے رنگ میں ستارے کی پگڈنڈیوں سے متاثر سفید عناصر شامل ہیں ۔اس کے کیمرے میں خصوصی زوم فیچز شامل کئے گئے ہیں تاکہ تصویر واضح اور کلیئر ہو۔

ان کی تصاویر  آفیشل ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں تاکہ اس  کی ڈیمانڈ  میں اضافہ ہو اور لوگ اس سیٹ کے بارے میں جان سکیں۔ ویوو کے سیٹ ویوو ایکس 90  پرو میں ردو بد ل کے ساتھ نام تبدیل کیے لانچ کیاجارہا ہے ۔ یہ پہلے چین پھر انڈیا میں لانچ ہوگا۔ اس کی بیٹری 4870 ایم ایچ  اور120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور وائر لیس چارجنگ سپورٹ  کی سہولت بھی دے گی۔

مزیدخبریں