نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطہ ، ریاست بچانے کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق 

05:18 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق میاں نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ آصف زرداری نے وطن واپسی پر نوازشریف کو مبارکباد دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ریاست کوبچانے کیلئےہم سب مل کراپنا کردار ادا کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کوملاقات کی دعوت دی جو دونوں نے قبول کرلی۔ 

مزیدخبریں